پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان کی متعدد سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا چاہتی ہیں۔ ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب حریم شاہ کی حالیہ ٹوئٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ویڈیو بنانےکی بھی خواہش ظاہر کی۔ حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟’۔ حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سےان کا خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ حریم شاہ نے سب سے پوچھا بھی کیا آپ لوگ مجھے بطور میزبان دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ حریم کے دعوے اور سوال پر متعدد صارفین کی جانب سے انہیں ہمیشہ کی طرح پھر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ مریم شیخ نامی صارف نے صاف انکار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم نہیں حریم شاہ‘۔ ابو یامام نامی صارف نے تنقید کا تاثر دیتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا ایک عذاب کافی نہیں‘۔
میں نے رمظان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔۔ اگر اس سال عمرہ نہیں ہوا تو میں ضرور رمظان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی اور عوام کو "صحیح اسلام" سکھاؤں گی۔ pic.twitter.com/LlxAK2Jy1z
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) April 4, 2020