Saturday November 30, 2024

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

اسلام آباد: فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ڈرون نے ایل او سی کے سنکھ سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی ڈرون پاکستان میں نگرانی کیلئے بھجوایا گیا تھا ۔ بھارتی ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھسا جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ آئی ایس پی آر (انٹر سروس پبلک ریلیشن ) کا کہنا ہے کہ ڈرون کا جاسوسی کرنا فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے

بھارت اس سے قبل بھی ایل او سی سمیت فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔ جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔ ایک بار پھر سے پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو بھارتی ونگ کمانڈر نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کی تھی جس کا جواب پاکستان فضائیہ نے بھرپور طریقے سے دیتے ہوئے ابھی نند ن کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اگلے ہی دن ابھی نند ن کو اگلے ہی دن امن قائم رکھنے کیلئے بھارت واپس بھیج دیا تھا جبکہ اس کا جہاز اوریونیفارم کو پاکستان میں ہی رکھا تھا۔بھارت کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی ایف 16 کو گرا دیا تھا جبکہ ابھی نند ن کے پاکستان میں موجود طیارے میں اس کے چاروں میزائل موجود ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایک بھی میزائل فائر نہیں کیا گیا تھا۔ بھارت ہمیشہ کی طرح ایل او سی پر ٹنشن پیدا کرنے کی کوشش میں ہوتا ہے۔ تاہم پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

FOLLOW US