اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔









