لاہور (ویب ڈیسک)لاہورمیں ڈولفن فورس نے یورپ کی طرز پر کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کی دل جوئی بھی کرنا شروع کردی۔نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف ڈولفن فورس کے اہلکار بھی سرگرم ہیں، ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی قیادت میں ڈولفن فورس کی ٹیم نے والٹن روڈ پر گھر گھر جا کر بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ڈولفن فورس نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کو گٹار پر گانے سنا کر بھی محظوظ کیا۔ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ کا کہنا تھاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچاو¿
کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اس حوالےسے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔یاد رہے کہ کے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے 14 اپریل تک لاک ڈاو¿ن ہے تاہم اس کے باوجود اس مہلک وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ قرنطینہ سنٹرز میں موجود لوگوں کے ٹیسٹ رزلٹ آنے کی وجہ سے ہوا ہے، پاکستان میں کورونا کی کی وجہ سے شرح اموات ایک اعشاریہ 4 فیصد ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسد عمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ قرنطینہ سنٹرز میں موجود لوگوں کے ٹیسٹوں کے رزلٹ آنے کی وجہ سے ہوا ہے۔کیسز میں اضافے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان میں کورونا کا آؤٹ بریک ہوا ہے۔









