کراچی: آل سٹی تاجر اتحاد اعلان کیا ہے کہ وہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے، حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیرا کریں گے۔ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ تاجر اور مزدور طبقہ کاروبار کی مزید بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا، حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔









