Wednesday July 30, 2025

انتہائی سخت طبیعت کے مالک امریکہ کی قومی سلامتی کےنئے مشیر پاکستان کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟؟؟ بھارتی میڈیا کی حیران کن رپورٹ جاری

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کا میڈیا امریکہ کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی پر خاصی گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن ویسے تو خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نامزد کردہ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اپنی پالیسیوں کے حوالے سے سفارتی حلقوں میں خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیںتاہم پاکستان کے حوالے سے وہ ماضی میں بھی نرم رویہ اختیار کرنے کے

حق میں رہے ہیں۔اپنے انٹرویوز میں جان بولٹن نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہئے تھا تاہم اسے اس وقت مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے اور اگر اس پر زیادہ دباؤ ڈالا گیا تو اس کے خطرات موجود ہیں کہ خود پاکستان ایسا دہشت گرد ملک نہ بن جائے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں