لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ نے قوم سے خطاب میں انہیں گھروں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 68سالہ میں قوم سے اپنے 5ویں خطاب میں ملک الزبتھ کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کو ماضی کی طرح ثابت قدم رہنا ہے۔ہم اس وباء پر قابو پا لیں گے لیکن اس کیلئے لاک ڈاوٴن اور خود ساختہ آئیسولیشن جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکٹھے اس وباء کا مقابلہ کریں گے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ اگر ہم متحد رہے تو ہم اس پر قابو پا لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے لیکن یہ چیلنج تھوڑا مختلف ہے۔ اس چیلنج کیخلاف پوری دُنیا میں لوگ ایک ہو رہے ہیں اور جدید سائنس اور فطری نظام سے شفایاب ہوں گے ۔ اپنے خطاب میں ملکہ نے ملک میں کام کر رہے میڈیکل کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ قابل تعریف کام کر رہے ہیں اور آپ لوگوں کی ہی کوششوں کی وجہ سے ہم اپنی عام زندگی کی طرف واپس لوٹیں گے۔لاک ڈائون سے متعلق ملکہ نے کہا کہ اپنوں سے دوری بہت تکلیف دہ ہے۔ لیکن موجودہ حالات میں خودساختہ آئسولیشن میں رہنے سے ہی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔
VIDEO: Queen Elizabeth II addresses the UK and the Commonwealth on the battle against coronavirus. It's only the 5th time she has given such a speech in her 68-year reign pic.twitter.com/ug7TzSh9H1
— BNO Newsroom (@BNODesk) April 5, 2020