Wednesday March 12, 2025

اداروں کیخلاف محاذ آرائی کام کر گئی، شریف خاندان کو این آر او کی پیش کش کر دی گئی

لاہور ( نیوزڈیسک) شریف خاندان کو این آر او کی پیش کش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و اینکر طلعت حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔ طلعت حسین کا کہنا ہے کہ آج کل اسلام آباد میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شریف خاندان کو این آر او کی پیش کش کر دی

گئی ہے۔ شریف خاندان کو پیش کش کی گئی ہے کہ وہ 10 سال کیلئے جلا وطنی اختیار کر لیں۔ اس دوران وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گی نہ ہی سیاست میں کسی بھی طرح حصہ لیں گے۔ اس پیش کش کو قبول کرنے پر شریف خاندان کیخلاف جاری تمام کیسز ختم کر دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے تاہم ن لیگ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ فی الحال اس پیش کش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم امکان یہی ہے کہ جلا وطنی اختیار نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ کیسز کے فیصلے ایک ماہ تک آ جانے کا امکان ہے۔