Wednesday March 12, 2025

فائنل سے ایک روز قبل پشاور زلمی کو بہت بڑا دھچکا، ٹیم کے سب سے مضبوط بلے باز کی شرکت مشکوک ہوگئی

کراچی (نیوزڈیسک): فائنل سے ایک روز قبل پشاور زلمی کو بہت بڑا دھچکا، ٹیم کے سب سے مضبوط بلے باز کی شرکت مشکوک ہوگئی۔پی ایس ایل کی ٹیم پشاورزلمی کے کھلاڑی تمیم اقبال کی فائنل میں شرکت کے امکانات معدوم ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 اپنا سحر متحدہ عرب امارات سے لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔حتمی مرحلے کے دو

میچز لاہور میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جس کے بعد اب پی ایس ایل 3کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے۔ پی ایس ایل 3کا فائنل 25مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔فائنل سے ایک روز قبل پشاور زلمی کو بہت بڑا دھچکا، ٹیم کے سب سے مضبوط بلے باز کی شرکت مشکوک ہوگئی۔پی ایس ایل کی ٹیم پشاورزلمی کے کھلاڑی تمیم اقبال کی فائنل میں شرکت کے امکانات معدوم ہونے لگے۔بنگلہ دیشی میڈیا میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق انجری کے باعث کراچی کنگز کے خلاف دوسرے پلے آف میچ میں شریک نہ ہوپانے والے تمیم اقبال فائنل میچ کیلیے بھی کراچی نہیں پہنچ پائیں گے۔ اوپنر نے واضح کیا ہے کہ فائنل میچ میں شمولیت سے متعلق وہ کوئی بھی فیصلہ بنکاک میں فزیشن سے ملاقات کے بعد ہی کریں گے۔ی