لندن: کرونا وائرس کیخلاف جنگ، جمائما خان کا پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام، مجھے اندازہ ہے کہ جتنی سنگین صورتحال برطانیہ میں ہے، اس سے کہیں زیادہ مشکل حالات پاکستان میں ہیں، وہاں موجود اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے:
Wondering how my Pakistani Twitter friends are doing during the lockdown there?
I’m mindful that however hard this is for so many people here in the UK, conditions are so much harder for you in Pakistan. Sending love and salaams 🇵🇰— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 3, 2020
جمائما خان نے پاکستان کے ٹوئٹر صارفین اور اپنے پاکستانی دوستوں سے ان کا حال احوال پوچھا ہے۔ جمائما کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہے کہ برطانیہ میں اس وقت کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال بہت سنگین ہے، تاہم وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے۔ جمائما خان نے اپنے پاکستانی دوستوں اور چاہنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں محدود حد تک کیسز سامنے آئے ہیں، اور جانی نقصان بھی قدرے کم ہے۔ جبکہ دوسری جانب برطانیہ کرونا وائرس سے ببری طرح متاثر ہوا ہے۔ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 36 سو سے زائد ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 26 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور 40 افراد انتقال کر چکے۔ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک ہی اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں ممالک میں لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔