اسلام آبادـ(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں چھاتی کا سرطان تشخیص ہوا ہے۔نادیہ جمیل نے تحریر کیا کہ وہ ابھی اس سرطان کے پہلے اسٹیج پر ہیں اور ان کے علاج کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کو قبول کرنا انتہائی مشکل تھا۔نادیہ جمیل نے خواتین کو پیغام دیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور باقاعدگی سے چیک اپ کروائیں۔معروف سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔