Saturday November 30, 2024

کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی

لندن: کرونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی، برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن اس وقت تیز بخار کی حالت میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی جانب سے کروائے جانے والا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ فوری قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رہنے کے باوجود بوطانری وزیراعظم اب بھی تیز بخار میں مبتلا ہیں۔ اسی لیے بورس جانسن نے مزید وقت قرنطینہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خود انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اشارہ بھی کیا ہے:

بورس جانسن نے بتایا ہے ان میں اب ابھی کرونا وائرس کی علامات موجود ہیں، اس لیے ابھی بھی سیلف آئسولیشن میں ہی رہوں گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ بھی کرونا وائرس کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار سے بڑھ چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3600 سے تجاوز کر چکی۔ اس تمام صورتحال میں برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے لگ بھگ نصف ملین برطانوی ہلاک ہوسکتے ہیں۔ اگر ملک میں مکمل لاک ڈائون نہیں کیا جاتا تو لاکھوں برطانوی شہریوں کی زندگی دائو پرلگ سکتی ہے۔ اس بحران سے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ پورے ملک میں شہریوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند کر دی جائے۔

FOLLOW US