Friday November 29, 2024

معروف پاکستانی صحافی کو اغوا کر لیا گیا، اہلیہ کی انصاف کی اپیل

سویڈن( نیوز ڈیسک) خطرات کی وجہ سے پاکستان کو خیر باد کہنے والے مشہور صحافی سویڈن سے بھی لا پتہ ہوگئے ہیں۔ دی گارڈین اخبار کے مطابق ایک ممتاز پاکستانی صحافی ساجد حسین سویڈن میں لاپتہ ہوگئے ہیں، ساجد کو آخری مرتبہ 2 مارچ کو اپسالہ میں دیکھا گیا تھا۔39 سالہ ساجد 2012 میں پاکستان کو خیر باد کہہ کر سویڈن چلے گئے تھے ، جہاں اانہوں نے سیاسی پناہ حاصل کی تھی، ساجد حسین کے مطابق انہیں پاکستان میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ساجد نے ایک آن لائن اخبار ، بلوچستان ٹائمز چلایا ،

جس کے ذریعے وہ صوبہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی اور لاپتہ افراد کے معاملے پر بات مسلسل بات کرتے رہے اور سیاسی پناہ حاصل کرنے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا ، اچانک ساجد حسین کے موبائل فون نے کام کرنا بند کر دیا ۔ ساجد حسین کی بیوی شہناز بلوچ اور دو بچے ابھی بھی پاکستان میں مقیم ہیں اور انہیں اسی سال سیاسی پناہ دی جانی تھی۔ انکے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ابھی کسی پر بھی الزام لگانا جلد بازی ہوگی ۔ اہلیہ شہناز بلوچ کے مطابق جب انکی آخری مرتبہ ساجد حسین سے بات ہوئی تھی تو وہ خوشگوار موڈ میں تھے، آخری بار انہوں نے اپسالہ یونیورسٹی میں جاری اپنے ماسٹر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ ساجد حسین مجھے بتائیں بنا کبھی کہیں نہ گئے، سویڈش پولیس اس معاملے پر تعاون نہین کر رہی کیونکہ انکا خیال ہے کہ اکثر لوگ سویڈن میں ڈپریشن کا شکار ہو کر تنہائی اختیار کر لیتے ہیں ہو سکتا ہے ساجد حسین نے بھی تنہائی اختیار کی ہو، ساجد حسین بلوچوں اور گمشدہ لوگوں کے لیے آواز اٹھاتے تھے اس لیے مجھے یقین ہے کہ کسی طاقت نے اُنہیں اغوا کروایا ہے، کیونکہ پاکستان اور پاکستان کو چھوڑ جانے کے بعد بھی اکثر انہیں دھمکیاں موصول ہوتی رہتی تھیں۔

FOLLOW US