Friday November 29, 2024

مفت راشن کے لیے فارم فروخت کرنے والے متعدد جعل ساز گرفتار کرلیے گئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی کی پولیس نے کارروائی کرکے مفت راشن کے لیے فارم فروخت کرنے والے 4 جعل سازوں کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق سرجانی پولیس نے 4 جعل سازوں کو گرفتار کر لیا ہے جو سرجانی میں غریب مکینوں سے مفت راشن کا جھانسا دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ ملزمان فرضی ویلفیئر ٹرسٹ کا فارم غریب افراد کو 50 روپے میں فروخت کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان سے جعلی فارمز اور دھوکا دہی کا شکار ہونے والے 400 افراد کی فہرست بھی برآمد کر لی ہے۔ اس ضمن میںایس ایس پی ویسٹ نے بتایاکہ ملزمان راہ نیکی ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے غریب گھرانوں سے 50 روپے سے زیادہ رقم پر جعلی راشن فارم فروخت کر کے فراڈ کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی نواز ولد منشی خان، حسن علی ولد علی محمد، حمزہ نواز ولد علی نواز، عبدالجبار ولد قربان علی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US