اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف شخصیت نے کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے 1ارب روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں صنعتکار و بزنس کمیونٹی بھی میدان میں آگئی، معروف صنعتکار و بزنس مین حسین داؤد نے1 ارب کی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رقم ٹیسٹنگ کٹس،متاثرین کی مددسمیت دیگر شعبہ جات میں استعمال کی جائیگی ۔ رقم ڈاکٹر وںاور سٹاف کیلئے ضروری سامان کی خریداری میں استعمال کی جاے گی، رقم ہر اس ادارے اور فلاحی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی جو کورونا سے متعلق کام کررہے ہیں ، یاد رہے کہ وزیر اعظم نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں مخیر افراد سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی۔