Tuesday November 25, 2025

کپتان نے وہ کام کر دکھایا جو بڑے بڑوں کے بس میں نہیں تھا۔۔!!سپر سٹار عاطف اسلم نے وزیراعظم عمران خان کوزبردست خراج تحسین پیش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے سپر سٹار اداکار و گلوکار عاطف اسلم نے کرونا وائرس کی وبا کے خلاف نبردآزما ہونے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عاطف اسلم نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف اپنائی گئی حکمت عملی کی بھی تعریف کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار عاطف اسلم نے وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس پر قابو پانے کے تیز اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” ہمارے انتہائی محترم وزیر اعظم عمران خان نے اس انتہائی مشکل وقت کے دوران جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ ہر سطح پر قابل تحسین ہیں اور ہم سب ہر سطح پر آپکی ہر طرح کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں”