Saturday November 30, 2024

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض بڑھنے لگے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 148 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865 ہوگئی ملک بھر میں موذی مرض سے 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق 773 مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ پنجاب میں 618، سندھ 566، خیبر پختونخوا 195، بلوچستان 152، گلگت بلتستان 128، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 افراد متاثر ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 812، اسپین میں 537، فرانس میں 418‘ امریکہ میں 271، برطانیہ میں 180، ایران میں 117، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 82، سوئٹزرلینڈ میں 48، ترکی میں 37 اور سویڈن میں 36 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 11591 اور متاثرین کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2847 ہلاکتیں اور 44980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 68370 اور ہلاکتوں کی تعداد 36912 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 60181 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے 200 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 68370 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 36912 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 812 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 11591 ہو گئی ہے، اٹلی میں 4050 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1739 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 737 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7340 ہو گئی ہے، 5085 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 85195 تک پہنچ گئی ہے، فرانس میں 418 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3024 ہو گئی ہے، 4376 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 44550 ہو گئی ہے، امریکہ میں وائرس کا شکار مزید 271 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2854 ہو گئی ہے، 12478 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55969 ہو گئی ہے، برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 180 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1408 ہو گئی ہے، 2619 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22141 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس نے مزید 117 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2757 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 3186 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ایران میں مریضوں کی تعداد 41495 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں 93 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 864 ہو گئی ہے، 884 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 11750 ہو گئی ہے، بیلجیئم میں 82 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 513 ہو گئی ہے جبکہ 1063 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11889 ہو گئی ہے، سوئٹزرلینڈ میں 48 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد وہاں پر اموات کی تعداد 348 ہو گئی ہیں، 931 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 15760 ہو گئی ہے، ترکی میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وہاں پر مجموعی طور پر 168 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 10827 افراد متاثر ہو چکے ہیں، سویڈن میں 36، آسٹریا میں 22، پرتگال میں 21 ناروے میں 6، ڈنمارک میں 5، پولینڈ میں 9، انڈونیشیا میں 8، فلپائن میں 7، میکسیکو میں 4، ارجنٹائن، سربیا، بوسنیا، ثان مرینو میں 3، 3 اموات ہوئی ہیں۔

FOLLOW US