Friday November 29, 2024

امریکا کے بعد وہ دوسرا ملک جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اٹلی میں کورونا وائرس کے 4ہزار50نئے کیسزسامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعدا 1لاکھ1ہزار739ہوگئی ہے اور امریکا کے بعد اٹلی 1لاکھ متاثرہ مریضوں والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 812افراد جاں بحقبھی ہوگئے ہیں جس کے بعد مرنوے والوں کی کل تعداد 11ہزار591ہوگئی ہے۔ البتہ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میں 925 کرونا وائرس کے مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کو ڈاکٹر نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں کورونا وائرس کے مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں حکمران اور عوام کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے، ملک میں ڈاکٹرز کی شدید کوششوں کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اطالوی حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تاہم پھر بھی کورنا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔اٹلی میں گذ شتہ تین روز سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی جس کے باعث یورپی ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے امید کی کرن نظر آنے لگی تھی لیکن گذشتہ روز ایک بار پھر اٹلی میں کورونا وائرس سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے 33,976 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو چھپن افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات دس ہزار سات سو اناسی ہوگئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔چین میں کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔ کورونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اور شہر کو کھول دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزارسے تجاوز کر گئی اور چوبیس سو چوراسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔اسپین میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 821 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسی ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

FOLLOW US