Monday January 20, 2025

کوروناوائرس جوتوں کے تلے پر پانچ دن تک زندہ رہ سکتا ہے طبی ماہرین نے خطرناک وائرس سے بچنے کیلئے عوام کو اہم مشورہ دے دیا

لاہور: کورونا وائرس جوتوں کے تلے پر پانچ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جوتوں کے تلوے کورونا وائرس کا محفوظ ٹھکانہ ہے جہاں وہ موجود ہوسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جوتوں کے تلووں میں پہلے سے ہی کئی جراثیم ہوتے ہیں اس لئے کورونا وائرس باآسانی یہاں پہنچ سکتا ہے اور پانچ یا اس سے زیادہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ بالخصوص ایسے جوتے جنہیں پہن کر سپرمارکیٹ، ہوائی اڈے یا عوامی ٹرانسپورٹ اور مقامات کا رخ کیا گیا ہو تو ان میں کورونا وائرس کے ہونے کے وسیع امکانات موجود ہوسکتے ہیں۔بارہ سال قبل کی گئی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ جوتوں کے تلوے میں بیک وقت چار لاکھ سے زیادہ جراثیم اور لاکھوں وائرس ہوتے ہیں۔ کورونا وائرس کپڑے، ربڑ اور چمڑے سمیت ہر طرح کے جوتوں اور چپلوں میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس حوالے سے مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر باہر سے آئیں تو لازمی طور پر جوتوں کو گھر سے باہر ہی اتاری اور پھر انہیں اچھی طرح دھوئیں۔جوتوں کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔جبکہ ایسے افراد جن کا باہر جانا ضروری ہے انہیں ایک اضافی جوڑی خریدنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے جسے وہ صرف باہر جاتے وقت ہی استعمال کرسکیں، تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس 24 گھنٹوں تک گتے پر جبکہ اسٹین لیو سٹیل اور پلاسٹک پر تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ کوروناوائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف احتیاط کرنے سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اب تک ہزاروں افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جب کہ لاکھوں افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔

FOLLOW US