Sunday April 20, 2025

سپین سے واپس آنے والا نوجوان پورے گاؤں کو لے بیٹھا، خانیوال پربھی کورونا وائرس کا حملہ ،پوراعلاقہ سیل کر دیا گیا

خانیوال ( نیوز ڈیسک) اسپین سے آیا نوجوان دوسروں میں بھی موت باٹنے لگا، خانیوال کا پہلا کرونا مریض نکل آیا، مریض کے کورونا ٹیسٹ مثبت، نوجوان پورے گاؤں میں گھومتا رہا اور گاؤں کے لوگوں کو ملتا رہا جس سے پورے گاؤں کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپین پلٹ نوجوان خانیوال میں کرونا کا پہلا مریض بن گیا، خانیوال کے نواحی گاؤں 14/8R کا رہائشی عمران 15 روز قبل سپین سے واپس آیا۔ دو روز قبل عمران کو گلے کی تکلیف پر کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور ساتھ ہی عمران کو مظفر گڑھ میں انڈس ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ کرونا کے مریض کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر گاؤں میں موقع پر پہنچے، گاؤں سیل کیا گیا اور تمام افراد کی اسکریننگ جاری ہے۔ دوسری طرف عمران کے گھر والوں کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

News Source: Hassan Nisar Webpage