Sunday April 20, 2025

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر سمیت مزید 261 افراد ہلاک

برطانیہ(پی این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر سمیت مزید 261 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کُل 17ہزار سے زائد کیسز آئےہیں جن میں سے ایک ہزار 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مبینہ طور پر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں میں ایک سینیئر پاکستانی ڈاکٹر حبیب زیدی بھی شامل ہیں۔ 76 سالہ ڈاکٹرحبیب کی بیٹی ڈاکٹر سارہ زیدی کے مطابق ان کے والد ایک پیشہ ور ڈاکٹر تھے اور ڈاکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ڈاکٹر حبیب کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے ایک ہفتے سے گھر میں سیلف آئسولیشن پر تھے اور طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹر سارہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا کورونا کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن نتائج آنے سے پہلے ہی وہ انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حبیب کا کورونا کا ٹیسٹ اگر مثبت آیا تو وہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پہلے ڈاکٹر ہوں گے۔