Wednesday October 23, 2024

سب کی پسندیدہ مشہور ترین پاکستانی خاتون نے عدت پوری کیے بغیر دوسری شادی کر لی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چند ہفتے قبل ماضی کے معروف موسیقار ماسٹر نذر حسین کے انتقال کی خبر نے پاکستانی شوبز کے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا ۔ یہ بات بھی کئی لوگوں کو معلوم تھی کہ نذرحسین پاکستانی ڈرامہ کی مشہور زمانہ اداکارہ عارفہ صدیقی کے شوہر تھے ۔ ان دونوںکی شادی 23سال کے طویل عرصے سے کامیابی کے ساتھ چلی تاہم چند ہفتے قبل نذر حسین انتقال کرگئے ۔ ایک مقامی گلوکار تعبیر علی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس پر ان کو عارفہ

صدیقی کے ساتھ مسکراتے ہوئے بنائی گئی سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہے ۔اور اس کے ساتھ بتایا گیا کہ وہ عارفہ صدیقی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ یہ خبر عارفہ صدیقی کے مداحوں کےلئے ایک جھٹکے سے کم نہیں تھی کیونکہ ابھی تک اداکارہ کی عدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ لوگوںنے اداکارہ کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

FOLLOW US