اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،اموات کی تعداد 7ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق 57سالہ افراسیاب کو لاہور کے میو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ کورونا وائر س سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ “میو ہاپستال میں کورونا وائرس کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔57سالہ مریض افراسیاب میو سپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مشکل حالات چل رہے ہیں اور اپنے گھروں میں رہ کر اس مشکل سے لڑا جا سکتا ہے۔”۔واضح رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کوروناوائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اب پاکستان میں بھی جاری ہے جس کے
بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتےدن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک صورتحال کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوا۔ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ سندھ کے بعد پنجاب نے بھی 14 دنوں کے لئے لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا تھا جو کہ آج سے جاری ہے۔ اس کےعلاوہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے فوج سے بھی مدد کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد ملک بھر میںفوج تعینات کر دی گئی ہے اور لوگوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے میں اجتناب کریں کیونکہ اس سے وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔