Tuesday November 25, 2025

کورونا وائرس برطانوی شاہی محل بھی جا پہنچا۔۔!! ملکہ برطانیہ نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ پورا برطانیہ دنگ رہ گیا

برطانیہ (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں پھیلنے والا کرونا وائرس اب برطانیہ کے شاہی محل میں بھی جا پہنچا ہے جس کے نتیجے میں ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے شاہی خاندان کو خدمات فراہم کرنے والے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اس وبا سے بچوں کے پیش نظر شاہی محل بکنگھم پیلس چھوڑ کر ونڈسرکیسل منتقل ہوگئی ہیں۔ شاہی محل میں ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے تک ملکہ الزبتھ شاہی محل میں ہی موجود تھی جبکہ ملازم میں ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ونڈسر کیسل منتقل ہوئیں۔شاہی محل میں تقریبا پانچ سو کے قریب ملازم ہیں۔شاہی محل کے ترجمان کے مطابق متاثرہ ملازم نے گزشتہ ہفتے میں جس سے بھی ملاقات کی تھی سب نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

جبکہ ملکہ برطانیہ بالکل صحت یاب ہیں انہوں نے دوسرے پہلے منتقل ہونے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیا۔ گذشتہ ہفتے بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کا خوف ملکہ برطانیہ پر بھی چھا گیا جس پر ملکہ بکنگھم پیلس چھوڑ کر ونڈسر کے قلعے میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں منتقل ہو گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 93 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم کی شاہی مصروفیات ختم کر دی گئیں، ملکہ اور شوہر شہزادہ فلپ کو ملک کے شمال میں واقعے سنڈرنگھم ہاؤس میں بھیج دیا گیا۔ ان کی رہائش گاہ تاریخی محل سے ونڈسر کے قلعے میں منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح برطانیہ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، جزوی لاک ڈائون سے ریستوران، سینما گھر، سیاحتی مقامات بند کئے جا چکے ہیں، لندن ٹرانسپورٹ اور ایئرپورٹس سنسان ہو گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت برطانیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 350 بلین پائونڈز کا اعلان کیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی آپریشن اور مریضوں کو دیکھا جائے گا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے کافی زیادہ اقدامات کئے گئے ہیں، پورا برطانیہ میں جزوی لاک ڈائون کی صورتحال ہے، حکومت نے ہنگامی طور پر 350 بلین پائونڈز پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے، ورکرز کیلئے 80 فیصد ویجز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، برطانیہ میں 2600 سے زائد لوگ متاثر ہیں جبکہ 170 اموات ہو چکی ہیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔