Tuesday November 25, 2025

”اگر خان صاحب نے 24 گھنٹوں کے اندر لاک ڈائون کا اعلان نہ کیا تو میں تمام ویڈیوز لیک کر دوں گی”

اسلام آباد : سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے نام سے بنے ہوئے اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں حریم شاہ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی اس صورتحال میں اگر وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن نہ کیا تو وہ مزید ویڈیوز لیک کردیں گی۔ اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”اگر خان صاحب نے 24 گھنٹوں کے اندر لاک ڈائون کا اعلان نہ کیا تو میں تمام ویڈیوز لیک کر دوں گی”۔

تاہم اب حریم شاہ نے بتایا ہے کہ یہ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی اس پر کی گئی ٹویٹس سے میرا کوئی تعلق ہے۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکاؤنٹ انکا نہیں ہے اور نہ وہ اسے چلارہی ہیں اور اس پر کی گئی ٹویٹس بھی جعلی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے چلنے والا جعلی اکاؤنٹ تصویر میں موجود ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ یہ حریم شاہ کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہے اور باقی تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں تاہم اب حریم شاہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ اکاؤنٹ انکا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس اکاؤنٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں میں بہت سے ٹیوٹس آتے رہے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد فالورز ہونے کے بعد اکاؤنٹ چلانے والے شخص نے گزشتہ دنوں ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ یہ اکاؤنٹ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ اب حریم شاہ کی وضاحت سامنے آگئی ہے کہ یہ اکاؤنٹ انکا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے کئی اہم شخصیات کی ویڈیوز سامنے آتی رہی ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے بعد حریم شاہ بیرونِ ملک چلی گئی تھیں اور اب چند روز قبل ہی وہ پاکستان آئی ہیں، پاکستانآکر انہوں نے اردوپوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا کہا، دیکھیے: