Tuesday November 25, 2025

مفتی نعیم کورونا میں مبتلا؟ کراچی جامعہ بنوریہ سے تشویشناک خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں جامعہ بنوریہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مفتی نعیم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ جامعہ بنوریہ میڈیا نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مفتی نعیم دل کے عارضہ کے باعث اسپتال منتقل ہوئے تھے تاہم اب صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ جامعہ بنوریہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی بےبنیاد خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 730 ہوگئی، ایک ہی دن میں 219 نئے کیسز رپورٹ، سندھ کے 396، پنجاب کے 137، بلوچستان کے 104، خیبرپختونخوا کے 27، اسلام آباد کے 10، گلگت بلتستان میں 55 اور ایک آزاد کشمیر کا ایک کیس شامل۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 730 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ صوبہ سندھ اور پھر صوبہ پنجاب متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں بیرون ممالک سفر کیا۔ جبکہ مقامی طور پر بھی متاثر ہونے والوں کی تعداد 60 تک ہو گئی ہے۔ آج کے دن 219 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں سندھ کے 396، پنجاب کے 137، بلوچستان کے 104، خیبرپختونخوا کے 27، اسلام آباد کے 10، گلگت بلتستان میں 55 اور ایک آزاد کشمیر کا ایک کیس شامل ہے۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔ کورونا کے حوالے سے ڈیٹا کی سینٹرل کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کو ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے 186ممالک میں کورونا وائرس ہے۔اب تک پاکستان میں داخل ہونیوالے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی ۔