Tuesday November 25, 2025

شوہر جعلی تصاویر وائرل کرنے اور قتل کی دھمکیاں دیتا ہے معروف خاتون اینکرنے اپنے شوہرپر مقدمہ درج کروادیا

اسلام آبا د: نجی ٹی وی کی اینکر فریحہ ادریس نے شوہر پر قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا دیا۔فریحہ ادریس نے شوہر مرزا مسعود بیگ کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شوہر انہیں قتل کرنے اور ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔اینکر فریحہ ادریس کی درخواست پر ان کے خاوند کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی کے تحت درج کی گئی۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خاوند مجھے قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا کہ بچوں کق نقصان پہنچانے،میری جعلی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔جب کہ فریحہ ادریس کے شوہر مرزا مسعود بیگ کا اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا ہے۔میں اپنی بے گناہی تفتیش میں ثابت کروں گا۔عدالتوں پر انصاف کا پورا یقین ہے۔واضح رہے کہ فریحہ ادریس نجی ٹی وی چینل سے منسلک ہیں جہاں وہ بطور اینکر فرائض سرانجام دے رہی ہیں،فریحہ ادریس گذشتہ کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔