Wednesday October 23, 2024

گرفتاریاں ہی گرفتاریاں۔کروناوائرس سے بچاؤکیلئے حکومتی احکامات پرعمل نہ کرنیوالے درجنوں افراد دھر لیے گئے

کراچی (ویب ڈیسک ) کونا وائر س سے متعلق حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے 50 افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے سندھ میں تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپنانے کے احکامات جار ی کر دیئے ہیں۔ حکومت سندھ نے سرکاری دفاتر اور بس سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ساتھ ہی ساتھ شاپنگ مالز بھی بند رکھنے کا اعلان کیا۔ شادی ہالز پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی ۔ جبکہ تعلمی اداروں میں چھٹیاں دے دی گئیں تھی۔ پولیس نے سکول کھولے رکھنے پر 4 پرنسپل کو گرفتار کر لیا۔

رضویہ پولیس کراچی نے بازار لگانے پر 9 شہریوں اور سرجانی میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جبکہ ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں مہنگے داموں ماسک بیچنے پر 6 افراد کو گرفتا ر کر لیا گیا ۔شارع فیصل پر ہوٹل میں جاری شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا گیا ، پولیس نےا نتظامیہ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 50افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ میں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں۔ آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جلد یا بدیر پاکستان میں خاص کر صوبہ سندھ میں ہر شخص کو کرونا وائرس سے متاثر ہونا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خصوصاً صوبہ سندھ میں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں ہے لیکن لوگوں کو اس صورتحال میں گھبرانے کی بجائے احتیاط کرنا ہوگی۔ لوگ چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وائرس سے خود کو بچا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کرونا وائرس کے کیسز یکدم بڑھ گئے تو بڑی تعداد میں لوگوں کا علاج کرنا بہت مشکل ہو جائے گا ۔ تاہم حکومت کی جانب سے وبا کی روک تھام کیلئے حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

FOLLOW US