کینیڈا : کورونا نے شوبز انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ہالی وڈ اداکار ٹام ہنکس کے بعد اداکار ادریس البا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔اداکار نے ٹویٹر پر اپنی وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں جبکہ انہیں کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وائرس ہونے کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔
انہوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی تلقین کی۔ادریس البا نے خیال ظاہر کیا ہے کہ انہیں کورونا وائرس کینیڈین خاتون اول سے لگا ہے۔37 سالہ برطانوی اداکار ادریس البا نے ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 4 مارچ کو انہوں نے ویمبلے میں ایک چیریٹی ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی موجود تھیں۔ انہوں نے اس روز کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی تھی۔اداکار ادریس البا کی اہلیہ سبرینا اپنے شوہر ہی کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اب ان کا بھی کرونا ٹیسٹ کرانا پڑا ہے۔خیال رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے. کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے خوف سے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے مذکورہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ان کی اہلیہ برطانیہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے ملک پہنچیں اور ان میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں.کینیڈا کے وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا جب تک ان کے طبی ٹیسٹ منفی نہیں آجاتے جسٹن ٹروڈو میں اب تک کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کے 103 تصدیق شدہ کیسز ہیں.









