اسلام آباد (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے،حکومت کوسب سے پہلے کوروناوائرس س ےمتعلق آگاہی مہم چلانی چاہیے تھی ، تفتان میں ٹینٹ لگاکربیماراورصحت مندافرادکوایک ساتھ رکھاگیا،کوروناوائرس سے روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایران سے و اپس آنےوالوں کیلئے انتظامات کرنے میں ناکام رہی،یہ معاملات دیکھنا بزدار صاحب کے بس کی بات نہیں،شہبازشریف ہوتے توپنجاب میں حالات مینج کرلیتے یہ بزدارصاحب کے بس کی بات نہیں.
انہوں نے کہا کہ کوروناسے متعلق آگاہی کیلئے حکومت کومیڈیاکوساتھ لے کرچلناچاہیے تھا،وزیراعظم اپنے معاملات درست کرلیں، آپ کوحکمت عملی بنانی ہے ملک کوساتھ لے کرچلناہے ، میڈیاکوبجائے ساتھ لے کرچلنے کے اس حکومت نے میرشکیل الرحمان کوگرفتارکرلیا، کوروناوائرس سے متعلق ٹیسٹ کٹس کاانتظام کرناہوگا،وینٹی لیٹرزکاانتظام کرناہوگا ، وزیراعظم کارسپانس جوہم نے میڈیامیں دیکھا ہے وہ بھی بدنصیبی ہے،ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی کیلئے ریکوزیشنزجمع کرادی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر بڑا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بڑے تین ہسپتالوں کا کنٹرول پاک فوج کو دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے پنجاب کے اہم مقامات پر پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے ۔کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی سفارشات پیش کیں ۔