اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آج کل جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان نیب کے ہاتھوں گرفتار ہیں، اس گرفتای پر حکومت کو صحافی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بیشتر صحافی نیب کی جانب سے کی جانے والی گرفتاری کو حکومتی انتقام قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صحافی نیب کی اس گرفتاری کو بالکل میرٹ پر کی جانے والی گرفتاری قرار دے رہے ہیں، ایسا ہی کچھ ہوا سینئر صحافی کامران خان اور معروف اینکر پرسن جنید سلیم کے درمیان بھی ۔ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر سینئر صحافی کامران خان نے بھی تنقید کی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا کہ
‘‘میر شکیل الرحمن نیب کی قید میں ہیں شکایت کے تصدیقی عمل کے دوران 34 سال پرانے معاملے میں انتہائی بودھے الزامات میں گرفتاری نے ثابت کردیا ہے کہ یہ انصاف نہیں انتقام ہے’’ ۔ سینئر اینکر جنید سلیم نے کامران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘عمران خان سے 40 سالہ پرانے معاہدے کے کاغذات طلب کیے جا سکتے ہیں تو کوئی اور اس سے مبرہ کیسے؟ کسی بھی ناجائز کام کی کوئی بھی جائز دلیل نہیں ہوسکتی کامران صاحب’’ ۔