Wednesday January 22, 2025

سندھ کو لاک ڈاون کرنے پر غور شروع

کراچی: سندھ حکومت نے بین الصوبائی سرحدیں بند کرنے پر غور شروع کردیاہے اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ وزیر اعظم کو تجاویز دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے باعث صوبائی حکومت نے انتہائی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز دی ہے تاہم فیصلوں اور تجاویز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 76 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں

FOLLOW US