لاہور(:چئیرمین تحریکِ لبیک مولانا اشرف آصف جلالی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی حکومتی پابندی مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘آل پاکستان سنی کانفرنس’ ہر حال میں ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانفرنس میں کچھ نہیں ہوسکتا اگر کانفرنس میں کسی کو وائرس منتقل ہوا تو مجھے لٹکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 21مارچ کو لاہور میں ‘آل پاکستان سنی کانفرنس’ ہر حال میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا حالانکہ بہت سے افراد کو کورونا وائرس کی وجہ سے اس میں شرکت پر شک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ اگر کانفرنس کے دوران ایک فرد بھی کورونا انفکشن کا شکار ہوجاتا ہے تو پھر حکومت مجھے پھانسی دیدے۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کا دوسرا مریض سامنے آگیا، ایران سے آنے والے مریض کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا، مریض میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ لیہ کا یہ 44 سالہ مریض امیر عباس ایران کا سفر کرکے آیا ہے۔ یہ مریض جب ایران سے پاکستان آیا تو اس مریض کو پہلے تفتان بارڈر پر رکھا گیا لیکن وہاں قرنطینہ میں لوگوں کا رش زیادہ ہونے پر اس مریض کو ڈی جی خان قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا، جہاں پر اس مریض کی طبیعت بگڑنے پر نشتر ہسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے، اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس پر مریض کو باقاعدہ نشترہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔اس سے پہلے پنجاب میں پہلا مریض لاہور میں رپورٹ ہوا ، یہ مریض بھی برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا۔ اس مریض کو میوہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آگئے، یہ تمام افراد ایران سے سکھر قرنطینہ میں آئے، سکھر قرنطینہ میں 23 لوگوں کے ٹیسٹ لیے، جن میں 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 12 افراد کے نیگٹو ٹیسٹ آئے۔
#Barelvi cleric Asif Ashraf Jalali @TheDrJalali: We shall hold All Pakistan Sunni conference in Lahore on March 21. No one can get sick except as per the will of God. If anyone gets infected with #coronavirus due to our conference, Pakistan govt should hang me. pic.twitter.com/lu4WKjj0ES
— SAMRI (@SAMRIReports) March 15, 2020