Monday November 25, 2024

کورونا وائرس، وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنی ہی حکومت کے تمام احکامات ہوا میں اڑا دیے، آتش بازی بھی کر ڈالی

نوشہرہ کینٹ (آن لائن) نوشہرہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی تھی۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے جلسے جلوسوں پر پابندی کے احکامات وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ہوا میں اڑا دیئے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کی دھجیاں ڑا دی گئی۔عوامی اجتماعات جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود نوشہرہ پشتون گھڑی میں پی ٹی آئی کاجلسہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔جلسے میں پی ٹی آئی کے وفاقی وزراء نے بھی شرکت۔ جلسے میں

کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان بھی شریک تھے۔یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر سخت پابندی ہے۔ نوشہرہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی عوامی اجتماعات پر پابندی کا نوٹیفیکشن جاری ہوا ہے۔پرویز خٹک کے جلسہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے جلسہ میں زبردست آتش بازی بھی کی گئی۔

FOLLOW US