Monday November 25, 2024

حکومت کا خواتین کے لئے شاندار اعلان، ایسی چیز دینے کا اعلان کر دیاجان کر آپ لیگیوں کے لیپ ٹاپ بھول جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کفالت پروگرام کےتحت خواتین کوآن لائن معاونت دی جا رہی ہے، خواتین کو اسمارٹ فون دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے گرلز ایجوکیشن پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت خواتین کی سماجی ترقی کے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، صحت کے شعبہ میں بھی فاصلہ زیادہ ہے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت نےپالیسی میکنگ کےلیے اعدادوشمار جمع کرنے کاپہلا کام کیا ، احساس پروگرام میں خواتین کے لیے 50فیصد کوٹہ رکھا ہے، 50 فیصداسکالرشپ خواتین کو دی جائیں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وسیلہ تعلیم کےتحت پرائمری تعلیم میں خواتین کو برابر کا حصہ دیا ہے، کفالت پروگرام کےتحت خواتین کوآن لائن معاونت دی جا رہی ہے، خواتین کو اسمارٹ فون دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین سےجبری مشقت پرسندھ اور پنجاب کے ساتھ قانون سازی کررہےہیں اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے، پاکستان میں ایک خاتون کے دس دس بچے ہوتے ہیں ، بچوں میں اضافہ معیشت اور خود خواتین کے لیے نقصان دہ ہے۔ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کےتحت نجی شعبےکوبھی ساتھ ملا رہے ہیں، پروگرام پر کورونا کا معاملہ ختم ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔

FOLLOW US