Monday November 25, 2024

صوبہ پنجاب میں تمام شادی ہالوں، اجتماعات، سرکاری تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور: صوبہ پنجاب میں تمام شادی ہالوں، اجتماعات، سرکاری تقریبات پر پابندی عائد، صوبہ بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، میڈیکل کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹیز، صوبہ بھر میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی اگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے، تمام مذہبی اجتماعات اورتقریبات، جشن بہاراں اور دوسرے میلے، تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، میڈیکل کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹیزاگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے- اگلے تین ہفتوں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں – تمام ٹیوشن سینٹر بھی بند رہیں گے، تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گے – دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی- صوبہ بھر میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی- اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات اورتقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں – جشن بہاراں اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کے لئے کینسل کردیئے گئے ہیں – تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں – تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے- تین ہفتوں کے لئے تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے- محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت کے ساتھ محکمہ اطلاعات موثرمیڈیا کمپین کا اہتمام کرے گا- پی ایس ایل کے میچزشائقین کے بغیر منعقد ہوں گے- تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ مذکورہ بالا احکامات کی تعمیل کے لئے موثر اقدامات اور گائیڈ لائن جاری کریں گے- وزیر اعلی کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے-

FOLLOW US