Friday November 29, 2024

” پھر کہتے ہیں سندھ ترقی نہیں کر رہا ۔۔۔ “ میئر کراچی وسیم اختر نے اہم پی ٹی آئی رہنما کو گھر بلاکر کیا بڑی کارروائی ڈال دی ؟ پاکستانی سیاست میں کھلبلی مچا دینے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے میئر کراچی وسیم اختر پر ایک کروڑ روپے مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔اسلم خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست ایس ایس پی جنوبی کو دے دی ہے۔ایم این اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے بیٹے کے ذریعے انھیں گھر بلاکر ایک کروڑ روپے مانگے۔درخواست میں اسلم خان نے کہا کہ انھوں نے اپنے خرچے سے 10، 11 اور 12 جنوری کو کراچی ایٹ فیسٹیول کیا، 13 جنوری کو میئر کراچی نے اپنی رہائشگاہ پر بلایا اور ایک کروڑ کا تقاضہ کیا۔

اسلم خان نے وسیم اختر کی کال ریکارڈنگ کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ وسیم اختر اپنے عہدے کی وجہ سے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔دوسری جانب اسلم خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص کو ذاتی طور پر نہیں جانتے، نہیں معلوم ان کے خلاف کیوں درخواست دی گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت پر کسی نے سوال نشان نہیں اٹھایا، وہ جب تک محسوس کریں نوازشریف کے علاج کے لیے لندن میں رکیں۔احسن اقبال نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور ان کے شریف برادران سے متعلق بیانات پر شکوہ کیا جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو ملک میں ہونا چاہئیے، ان کی غیر موجودگی سے حکومت کو تنقید کا موقع ملتا ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے لندن میں ہیں اور وہ ان کی صحت بہتر ہونے پر واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والے ن لیگی ارکان وہی ہیں جو پہلے بنی گالہ جاچکے ہیں،ان کے خلاف صوبائی پارلیمانی پارٹی نوٹس لےگی۔

FOLLOW US