Saturday November 30, 2024

ملکی سیاست میں نیا موڑ۔۔!! پاکستان کے 13 نامور رہنماء اچانک (ق) لیگ میں شامل، چوہدری برادران نے پاکستانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) 13 رہنماؤں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق جوڑ توڑ کے محاذ پر متحرک ہے۔13 سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اختیار کر لی ہے۔سابق رکن اسمبلی مشتاق احمد دیوان اخلاق اور اور اصغر علی نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو اہم عہدوں پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے جوڑتوڑ جاری ہے،ق لیگ نے اس جوڑ توڑ میں مخالفین کی وکٹیں اڑانا شروع کر دی ہیں۔سمندری سے دو سابق ارکان پنجاب اسمبلی ق لیگ میں شامل ہو گئے۔

بتایا گیا کہ سمندری سے چوہدری مظہر علی گِل اور عارف گِل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔دونوں ارکان بلدیاتی الیکشن ق لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔ملاقات میں ایم این اے مونس الہیٰ اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں۔تمام کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں۔متحد ہو کر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوام کی خدمت کی۔بلدیاتی نمائندوں نے جس طرح عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔پنجاب کی بلدیاتی تاریخ کا سنہرا دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام گئے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پاجانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی ہوگیا ہے۔

FOLLOW US