Thursday October 24, 2024

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی اہم ترین شخصیت کو نا اہل قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتی حکم پر مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دےد یا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 78جھنگ سے مسلم کے رکن اسمبلی نا اہل قرار دے دیے گئے ۔ نا اہل قرار دیے گئے رکن صوبائی اسمبلی کا نام مسرور جھنگوی ہے جن کے خلاف درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاکہ مسرور جھنگوی پر 17مقدمات قائم ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بھی ہے لیکن الیکشن کمیشن انھیں کالعدم قرار دینے سے گریزاں ہے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر کیس

کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے کی ہدایت کی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم پی اے مسرور جھنگوی کو نا اہل قرار دے دیا

FOLLOW US