کوالالمپور (ویب ڈیسک) حال ہی میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے والے مہاتیر محمد تقریر ختم کرکے اہلیہ کے پاس آئے تو ان کے اچانک ردعمل پر شرما کر رہ گئے۔ ملائیشین دارالحکومت میں اپنی تقریر میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ محی الدین کا وزیراعظم بننا غیر قانونی ہے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ انتخابات میں شکست کھانے والوں کو حکومت سونپ دی جائے۔ تقریر ختم کرنے کے بعد مہاتیر محمد جیسے ہی ڈائس سے نیچے آئے، قریب موجود ان کی اہلیہ فرد جذبات سے ان کی جانب بڑھیں اور شوہر کے جذبے اور حوصلے پر انہیں گلے لگا لیا۔
اس موقع پر مہاتیر محمد بیگم کے اس اچانک پیار پر شرمانے لگے اور بیگم کو منع کیا کہ ایسے نہ کریں، مگر وہ نہ مانی اور انہیں حوصلہ دینے کیلئے گلے لگا لیا۔ وہ تمام کیمرے جو ڈائس کے سامنے ان کی تقریر کیلئے موجود تھے، اچانک ان کا رخ تبدیل ہوا اور انہوں نے بھی یہ خوبصورت لمحہ کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیا۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان ہی لمحوں کی ویڈیو سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی پارلیمنٹ میں اکثریت ارکان کی حمایت حاصل ہے، ادشاہ کو یہ بتانے کا موقع نہیں ملا محی الدین یاسین کے پاس اکثریت نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اکثریت کا فیصلہ کرنے کی درخواست کردی۔ واضح رہے کہ نو منتخب وزیراعظم ملائیشیا محی الدین کو سال 2018 کے انتخابات میں شکست ہوئی تھی۔
#National Former Prime Minister Tun Dr. Mahathir Mohamad revealed that the Yang di-Pertuan Agong has refused to grant him an audience after appointing Tan Sri Muhyiddin Yassin as the 8th prime minister.#7Edition #ntv7 pic.twitter.com/RW7q8ULZJJ
— ntv7 7Edition (@7Edition_ntv7) March 1, 2020