Thursday October 24, 2024

ذاتی اخراجات میرانجی معاملہ ،میں امیرآدمی ہوں کوئی گاندھی یانیلسن منڈیلانہیں؟سعودی ولی عہدکادورہ امریکہ کے دوران ناقدین کوکراراجواب

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکہ کے دورے پر امریکی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی اخراجات ایک نجی معاملہ ہے,, انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شاہانہ طرز زندگی پر شرمندہ نہیں اور نہ ہی اس بات پر معافی مانگیں گے،، وہ اپنی ذات پربے تہاشا پیسہ خرچ کرتے ہیں،، ذاتی اخراجات انکا نجی معاملہ ہے،، انھوں نے کہا کہ میں

امیرآدمی ہوں،، گاندھی یا نیلسن منڈیلا نہیں،جون 2017 میں اپنے چچا زاد کو ہٹا کر ولی عہد بننے والے بتیس سالہ شہزادہ محمد نے گذشتہ عرصے میں بہت تیزی کے ساتھ حکومت پر اپنی گرفت مضبوط کی ہے۔ اس دوران انھوں نے سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف مہم کا آغاز کیا جس میں انھوں نے ملک کے بڑے بڑے کاروباری خاندانوں، کمپنیوں، شاہی خاندان کے افراد اور سرکاری افسران کے ایک سو ارب ڈالر کے اثاثے بھی ضبط کیے،،
انٹرویو میں شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ خرچہ کرنا میری ذاتی زندگی ہے اور یہ مجھے پسند ہے،، میں اس قسم کی باتوں کا جواب دینے سے کتراتا نہیں۔

FOLLOW US