Friday November 29, 2024

کم قیمت میں بڑے مزے۔پاکستان میں کلٹس کی قیمت پر لگژری گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ، قیمت اور خصوصیات نے خریداروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) چھوٹی قیمت میں بڑے مزے، چائنیز کمپنی لا رہی ہے پاکستان میں مناسب اور بہترین گاڑی متعارف کروانے کی تیاریاں۔تفصیلات کے مطابق چین کی سرکاری کار ساز کمپنی بی اے آئی سی پاکستان میں اپنی گاڑی X25 لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شنید ہے کہ کمپنی 2020 کے وسط میں اپنی گاڑی لانچ کرے گی اور اسکی قیمت 20 سے 25 لاکھ کے درمیان ہوگی کہاں جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کی قیمت کے لحاظ سے سب سے بہترین گاڑی ہوگی۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں بڑی گاڑیوں کی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دے گی کیونکہ بڑی یا فیملی گاڑیوں کی پاکستانی مارکیٹ میں بہت گنجائش ہے اور اگر مناسب قیمت میں بڑی گاڑی مارکیٹ میں آتی ہے تو یقیناً یہ باقی تمام حریفوں کے لئے سخت مقابلہ ہوگا۔

گاڑی کے متعلق دستیاب معلومات کے مطابق گاڑی اچھے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج ہوگی، اس میں ملٹی میڈیا سٹیئرنگ، بلٹ ان انفوٹینمنٹ سسٹم، ایئر بیگز، آٹو ڈورز، اے بی ایس سسٹم اور مزید خصوصیات سے آراستہ ہوگی۔گاڑی کے بیرونی ڈیزائن پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتا ہے گاڑی جدت اور خوب صورتی کا بہترین امتزاج ہے گو کہ گاڑی کا بنیادی ڈیزائن D20 جیسا ہی ہے لیکن خوبصورت لائنز، کٹنگ ایج ہیڈلائٹس اور ٹیل لائٹس نے گاڑی کو پور کشش بنا دیا ہے۔فرنٹ سائیڈ سے گاڑی میں ایک کروم گرل، گاڑی کا مونو گرام اور بمپر کے نیچے لگی پلیٹ گاڑی کو ایک جاندار شکل دیتے ہیں۔سائیڈز سے گاڑی کے انڈیکیٹر سائیڈ ویو مررز میں ہیں اور ایک کالی پٹی پوری گاڑی کے ارد گرد گھومتی ہے، گاڑی میں کمپنی کے دئے گئے رمز اسکو اور پر کشش بنا دیتے ہیں۔بیک سے دیکھا جائے تو گاڑی میں ٹاپ پر ایک بریک لائٹ موجود ہے، خوبصورت ٹیل لائٹس کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی کالی پٹی ایک بہترین ڈیزائن بناتی ہے۔اگر گاڑی کے اندرونی حصہ پر نظر دوڑائی جائے تو گاڑی کا انٹیرئیر ہر سہولت سے آراستہ ہے۔گاڑی میں ملٹی میڈیا سٹیئرنگ، 9 انچ انفوٹینمنٹ سسٹم، پاور لکس، ونڈوز اور مررز، ڈرائیور اور پسنجر سائیڈ پی ایئر بیگز، ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول اور پارکنگ اسسٹ وغیرہ شامل ہے۔پاکستان میں یہ گاڑی 5 گیئرز مینوئل اور چار گیئر آٹو میٹک ٹرانسمیشن میں 1500 سی سی انجن کے ساتھ پیش کی جائے گی۔پاکستانی مارکیٹ میں اس گاڑی کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے اور لانچ ہونے کے بعد صارفین ہی اسکی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کریں گے۔

FOLLOW US