Thursday October 24, 2024

امریکہ کے اہم شہر مسلسل 6دھماکوں سے گونج اُٹھا،متعدد افراد ہلاک ،متعدد زخمی، حیرت انگیز انکشافات

آسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پے در پے ہونے والے چھٹے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور پر ہونے والے تازہ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد حالیہ دنوں میں آسٹن میں ہونے والے دھماکوں کی تعداد 6 ہوگئی۔سرکاری میڈیا کے مطابق ان تمام دھماکوں میں

اب تک دو افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔امریکی میڈیا نے مقامی ایمرجنسی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ منگل کیرات گئے ہونے والے چھٹے دھماکہ میں ایک 30 سالہ شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا ٗمقامیمیڈیا کے مطابق چھٹا دھماکہ گڈول تھرفٹ اسٹور پر ہوا۔رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز سے ہونے والے پے در پے یہ دھماکے ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئے جن میں اب تک 2 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ پیر کے روز بھی سان انٹونیو نامی علاقہ کی فیڈ ایکس ڈسٹری بیوشن عمارت میں ایک پیکٹ میں دھماکہ ہواتھا۔

FOLLOW US