Wednesday October 23, 2024

” بس کچھ ہی گھنٹوں کی تو بات ہے۔۔۔” “جوش ” کے اشتہار میں اداکارہ متھیرا بد اخلاقی کی ساری حدیں پھلانگ گئیں،، اشتہار دیکھ کر آپ کے بھی کانوں کو ہاتھ لگ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اشتہار ساز انڈسٹری روشن خیالی اور جدت پسندی کے سنگ میل بڑی برق رفتاری سے عبور کررہی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ ان اشتہارات میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔ جس کا بالخصوص تذکرہ سوشل میڈیا پرہونے لگا ہے ۔اگرچہ میاں بیوی کے ازدواجی معاملات میں کنڈوم کا استعمال ایک عام چیز ہے لیکن اس طرح اس کی تشہیر

اور تشہیر کے دوران بے ساختگی اور بد اخلاقی کی حدوں کو پھلانگ جانا بہرحال ایک غیرمعمولی بات ہے ۔ اداکارہ متھیرا بھی ” جوش” کے ایک اشتہار میں کچھ ایسے ہی بے ساختہ روپ میں نظر آئیں ہیں۔ اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایک ائیر پورٹ کی استقبالیہ کی جانب اپنا سامان باندھے ہوئے بڑھ رہی ہیں۔ اتنی دیر میں ان کے موبائل فون پر ” Hubbyـ” یعنی خاوند کی کال آنے لگتی ہے۔ جسے اٹینڈ کرکے وہ کہتی ہیں ۔۔” بس کچھ ہی گھنٹے کی تو بات ہے” جہاں ایک سکیورٹی اہلکار انھیں بیگ چیک کروانےکا کہتاہے ۔اداکارہ کے بیگ کھولتے ہی ” جوش” کے پیکٹ بیگ سے باہر گرنے لگتے ہیں۔ جس پر سکیورٹی اہلکار آنکھیں پھاڑ کر اداکارہ کی طرف دیکھنے لگتاہے اور اداکارہ کہتی ہیں۔ ” میں ان سے 10دن کے بعد مل رہی ہوں”

FOLLOW US