لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارسلان شاہ اور ناصر لودھی نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے تحر یک انصاف کے صوبائی سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے دوران (ن) لیگ لاہور کے حلقہ این اے133سے ارسلان شاہ ’ناصر لودھی میاں جماعت علی نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا جبکہ اس موقعہ پر پاکستان تحر یک انصاف کے رکن ندیم شاکر اور اسلم کامی اور دیگر بھی موجود تھے
(ن) لیگیوںکی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کے دوران اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شر یف خاندان کی کر پشن اور انکی عوام دشمن کر توت دیکھنے کے بعد (ن) لیگ کے عوام کے خیر خواہ لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں کوئی اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو کر پشن‘مہنگائی اور بے رزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے کارکنوں کا استعمال کر نیوالی (ن) لیگ کی قیادت اب مال بچانے کیلئے بھگوڑی بنی ہوئی ہے مگر ہمارا قوم سے وعدہ ہے کر پشن کر نیوالے آخری شخص کی گر فتاری اور اسکو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب کا عمل جا ری رہیگا اور تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گی۔