Thursday October 24, 2024

ترکی شام کے بعد اب کس ملک پر حملہ کرنے والا ہے؟؟چونکا دینے والی خبر آگئی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدرطیب ایردوآن نے کہاہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک عسکری کارروائیوں کو وسعت دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس عزم کا اظہار گزشتہ روز کیا۔ انہوں نے انقرہ میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ عفرین پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب اس عسکری مہم

کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا، جب تک کردوں کے تمام ٹھکانوں کو ختم نہ کر دیا جائے۔ امکان ہے کہ ترکی اس فوجی کارروائی کو منجب، ایان العرب، تل ابعیاد، راس العین اور قمیشلی تک وسعت دے سکتا ہے۔ ایردوآن نے اپنے بیان میں عندیہ دیا کہ فوجی کارروائی عراق میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں بھی کی جا سکتی ہے۔

FOLLOW US