لاہور(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ اور حکومت کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو اس مقام کا دورہ کرایا گیا، جہاں بھارتی پائلٹ ابھی نندن ملکی حدود میں آکر پاک فضائیہ کا نشانہ بن کر گرا۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملکی اور غیر ملکی میڈیا کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارے گرنے کے مقام کا دورہ بدھ کے روز کرایا گیا۔ ہورا گاوں میں ایریا آپریشن کمانڈر نے میڈیا ٹیم کو گزشتہ سال 27 فروری کو ہونے والے واقعہ پر بریفنگ دی۔ترجمان کے مطابق بھمبھر سیکٹر میں میڈیا ٹیم کو مزکورہ جگہ کا لے جایا گیا۔
ابھی نندن کو پکڑنے والے سویلین اور فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کرائی گئی۔واضح رہے کہ طیارہ تباہ ہونے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے نیچے گرنے پر مقامی افراد نے اسے پکڑ لیا تھا، جس کے بعدپاک فوج کے افسران اور اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بھارتی پائلٹ کی جان بچائی اور اسے اپنی تحویل میں لیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو فوری طور پر پاکستان کی جانب سے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔