Wednesday July 30, 2025

گجرانوالہ میں عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب

گجرانوالہ(نیوزڈیسک)گجرانوالہ میں عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئ۔ عمران خان کو جوتے اور انڈے مارنے کے لیے جانے والے نا معلوم افراد نجی ٹی وی کے ہاتھ آ گئے۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئ۔ عمران خان کو جوتے اور انڈے مارنے کے لیے جانے والے نا معلوم افراد نجی

ٹی وی کے ہاتھ آ گئے۔ نا معلوم افراد بوریوں میں انڈے ،ڈنڈے اور جوتے بھر کر لے کے جا رہے تھے کہ نجی ٹی وی کے نمائندوں کے ہاتھ چڑھ گئے ۔میڈیا کو دیکھ کر موٹرسائیکل سواروں نے فرار کی کوشش کی لیکن تاہم جب کوئی چارہ نا پایا تو میڈیا سے بات کرنے پر راضی ہو گئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ انڈے ،ڈنڈے اور جوتے کہاں لے کر جا رہے ہو تو انکا کہنا تھا یہ سب عمران خان کو مارنے کے لیے کر جا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 2 بار عمران خان کو جوتوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم کپتان دونوں بار بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔