Wednesday January 22, 2025

دُلہن کا اپنی شادی پر100کلو کا لہنگا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔۔ طنز، مذاق، تنقید !! عوام کے دلچسپ تبصرے

لاہور: پاکستان میں شادیوں میں پیسوں کی نمائش کرنے کے طریقے ڈھونڈے جاتے ہیں۔خصوصاََ والدین کی جانب سے کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیٹی یا اپنے بیٹے کی شادی پر پیسے کی بھرپور نمائش کریں،وہ پھر کسی جائز چیز پر ہو یا ناجائز چیز پر، مگر کوشش کی جاتی ہے کہ پیسوں کی نمائش جتنی بھی کی جا سکتی ہو، کی جائے۔ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے میںآ یا ہے جس میں دلہن نے اپنی شادی پر 100 کلو کا لہنگا پہنا ہوا ہے ۔

آج کل پاکستان میں شادیوں کا ماحول ہے، بہت سے لوگوں نے مختلف انداز میں شادیاں کی ہوں گی، اپنی اپنی حیثیت کے مطابق رقم بھی خرچ کی ہو گی، لیکن اس دلہن نے اپنے لہنگے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو جہاں اپنا مداح بنایا ،وہاں ہی ا س پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
جیسے ہی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس کے بعد سے لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے جہاں ہمارے نوجوانوں کو جہیز نہ لینے کی روایت کو اپنانا چاہیئے، وہاں ہی ہم ایسی روایات کو اپنا رہے ہیں جس میں شادیوں پر فضول خرچی کو حد سے زیادہ فروغ دیا جا رہا ہے۔

جہاں دلہن کو اس کے لہنگے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہاں ہی لوگوں کے لئے یہ دلہن توجہ اور تفریح کا مرکز بھی بن گئی ہے۔
لوگوں نے سوشل میڈیا پر بات کرنا شروع کر دی ہے، کوئی طنز و مزاح کر رہا تو کوئی تنقید۔

FOLLOW US