Friday November 29, 2024

ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا

کراچی: مقامی اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جب ک انٹر بینک میں ڈالر5پیسے بڑھ گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سی154.20روپے سے بڑھ کر154.25روپے اور قیمت فروخت154.30روپے سے بڑھ کر 154.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی154.10روپے سے گھٹ کر154روپے اور قیمت فروخت154.40روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید165.75روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت167.50روپے سے گھٹ کر167.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید198روپے سے بڑھ کر198.50روپے ہوگئی اورقیمت فروخت200روپے مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت41.10روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت42.10روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے برقرا ررہی ۔

FOLLOW US